Live Updates

یہ اگر مجھے نا اہل بھی کروا دیں تب بھی میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ عمران خان کا دانیال عزیز کو کرارا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اکتوبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی دھمکیوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں میں قانون کے مطابق چلوں گا ۔سپریم کورٹ میں میرا کیس چل رہا ہے۔ ان کی ایک کوشش ہے کہ یہ پکڑے گئے ہیں تو دوسروں پر بھی الزام لگا کر ان کو پکڑوا دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ میری طرح کے لوگوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ چور ہیں ڈاکو ہیں اور انہوں نے ملک کو مقروض کر کے مستقبل داﺅ پر لگا دیا ہے۔ 2008میں ہر پاکستانی پر پینتیس ہزار روپے کا قرض تھا جو اب بڑھ کر ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہو گیا ہے۔ اس کی ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح مجھے جیل میں ڈال دیں یا سپریم کورٹ سے نا اہل کروا دیں تاکہ یہی لگے کہ سارے ہی حمام میں ننگے ہیں۔ لیکن میں ان کی طرح نہیں ہوں ، میں قانون سے لڑوں گا اور اگر میں نا اہل بھی ہو گیا تو بھی ان کو نہیں چھوڑوں گا ۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :