مصری پادری پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو جاری

وڈیو میں انتہا پسند کو مصری پادری کا تعاقب کرتے اور بعد ازاں چاقو کے وار سے ہلاک کرتے دیکھا جاسکتا ہے

جمعہ 13 اکتوبر 2017 16:31

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) مصر میں کچھ عرصہ قبل ایک انتہا پسند کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے ایک قبطی پادری کے قتل کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے لگے کیمروں میں محفوظ مناظر میں ایک انتہا پسند کو مصری پادری کا تعاقب کرتے اور بعد ازاں اسے چاقو کے وار سے ہلاک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ مقتول پادری اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سڑک پر جا رہا ہے۔ اس کا تعاقب کرنے والا ایک شخص اچانک اس کے سر اور پیٹھ پر چاقو کے وار کرتا ہے۔مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقتول مصری کاھن کی شناخت سمعان شحات کے نام سے کی گئی ہے۔ وہ بنی سویف گورنری کے یولیوس الاقفھمصی، عزبہ جرجس اور بایپارشیہ میں پادری کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔

(جاری ہے)

اسی واقعے میں قاہرہ کے ایک چرچ کا پادری بھی زخمی ہوا تھا۔مصری وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پادری پر حملہ کرنے والے شدت پسند ایک بے روزگار کی شناخت احمد سعید السنباطی کے نام سے کی گئی ہے۔ اس پر اپنے والد پر تشدد کرنے اور گھر کو آگ لگانے کا بھی الزام ہے۔ اس نے کچھ عرصہ پیشتر پادری سمعان شحات رزق اللہ کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :