کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ،اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہیں ہونے دینگے،عمران خان
عدالتی ڈرامے پرقوم کوسڑکوں پرنکالنے کیلئے تیارکررہا ہوں،آصف زرداری کاکرپشن ختم کرنے کی بات کرناقیامت کی نشانی ہے،مولانا ڈیزل اوراچکزئی فاٹا کے انضمام میں رکاوٹ بننے شرم کرو،ڈاکوؤں کے خاندانوں کا بھی بائیکاٹ کریں گے،26 اکتوبرکو این اے 4 کے الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کاعوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 اکتوبر 2017 17:49
(جاری ہے)
آصف اور ان کی بہن نے ایک ایک ارب کاہرجانہ کیاہواہے۔ان کی توہین ہوگئی ہے کہ میں نے ان کوکرپٹ کہہ دیاہے۔زرداری تم پشاور آئے ہو،میں خوف کی زنجیریں توڑنے سندھ جارہاہوں ۔
آصف زرداری بتارہاہوں کہ پختونخواہ ، سندھ ،بلوچستان اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔پشاور اور سندھ میں لوگوں باہرگئے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے نوکریاں نہیں ملتیں۔اس لیے نوکریاں نہیں ملتی کہ نواز،زرداری جیسے لوگ پیساچوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ایک ہزارارب ڈالرباہرچوری ہوکرجاتاہے ۔ہم قرضے لیتے ہیں ۔پھرقرضوں کی قسطیں اداکرنے کیلئے ٹیکس دیناپڑتے ہیں۔قوم مہنگائی کے ذریعے ٹیکس دیتی ہے۔مقروض ممالک کی دنیامیں عزت نہیں رہتی۔نوازشریف کہتاہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ نوازشریف آپ کواس لیے نکالاکہ آپ قوم کا300ارب چوری کرکے باہرلے گئے۔آج جوعدالت میں ڈرامہ کیاگیا،شریف فیملی کی کرپشن بچانے کیلئے ڈرامہ کیاگیاہے۔نوازشریف کوسزاہوجاتی ہے تواس کاساراپیسا ضبط ہوکرپاکستان آئے گا۔اثاثے منجمند کردیے جائیں گے۔ان کوجمہوریت جانے اور سپریم کورٹ اور پاکستانی فوج کوبدنام کرنے کی شرم نہیں ،بلکہ اپنے پیسے بچانے کیلئے یہ ڈرامے کررہے ہیں۔یہ فیصلہ کن وقت ہے۔کہ قوم چوروں کے نیچے رہے کی یاعظیم قوم بنے گی۔انہوں نے کہا کہ خاقان عباسی تم بھی سن لوکہ تم ملک کے وزیراعظم ہویاشریف بردران کے درباری ہو۔میں ساری پاکستانی قوم کوتیارکروں گا،سڑکوں پرنکلیں گے۔آپ کی کٹھ پتلی حکومت جاتی ہے توجائے ہم اپنے بچوں کامستقبل تباہ نہیں ہونے دیں گے۔جمہوریت نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی پختونوں کی سیاست کرتاہے، دھماکاہواتوآپ سب نے دیکھاکہ دُم دباکربھاگ گیا۔ حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جوڈیزل کے پرمٹ پربک جاتے ہیں۔پختونوں کا لیڈرکا نام لیا جائے توسب کہتے ہیں ایزی لوڈ،اچکزئی بلوچستان میں پختونوں کا لیڈربنا بیٹھا ہے۔اچکزئی اور فضل الرحمن نے بڑاظلم کیا۔ اچکزئی اور فضل الرحمن نے عوام پرظلم کیا۔فاٹا کا انضمام ہوجائے تولوگ ترقی کرسکیں۔لیکن یہ دونوں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ مولانا ڈیزل اور اچکزئی شرم کرو۔انہوں نے کہاکہ ہم فاٹا کے انضمام کیلئے پوری زورلگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسفند یار نے کہاکہ کسی کا باپ بھی نوازشریف کا استعفیٰ نہیں لے سکتا،اسفند یارباپ کی باری نہیں ہم نے پہلے ہی استعفیٰ لے لیا۔ تمہاری ڈاکو نوازشریف اور آصف زرادری سے کیادوستی ہے؟ اس لیے یاری ہے کہ یہ سب ملک کے کرپٹ لوگ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ مجھے کہتے ہیں کہ عمران خان ہمیں گالیاں نکالتا ہے۔جب کوئی ہمارے گھرمیں چوری کرتاہے تواس کوچور جبکہ جواربوں کا ڈاکہ مارتا ہے تواس کو ڈاکو کہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ڈاکوؤں اور چوروں کو پروٹوکول دیاجاتا ہے۔ ہم ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے اور ملک سے باہرنکالیں گے،ڈاکوؤں کے خاندانوں کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میرے وارنٹ نکال دیے ہیں۔اگرمیں 26 اکتوبرکوپیش نہ ہواتوجیل میں بھیج دیا جائے گا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی وارنٹ گرفتاری نکال دیے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ 26 اکتوبرکواین اے 4کے ضمنی الیکشن مخالفین کوشکست دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.