Live Updates

وزیر داخلہ کا آئی ایس پی آر بارے بیان مضحکہ خیز ہے ،عمران خان

جمعہ 13 اکتوبر 2017 21:56

وزیر داخلہ کا آئی ایس پی آر بارے بیان مضحکہ خیز ہے ،عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا آئی ایس پی آر بارے بیان مضحکہ خیز ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیر داخلہ احسن اقبال کے ڈی جی آئی ایس پی آر بارے بیان پر اپنے رد عمل میں اپنے ٹویٹر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ابتر اقتصادی صورتحال سے دنیا واقف ہے، پاکستان کی ابتر اقتصادی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف ڈارگٹھ جوڑنے قوم اور آیندہ نسلوں کوقرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا ہے ، نوازشریف کے درباری قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے، احسن اقبال کا بیان ڈان لیکس کا ایجنڈا ہے،بیان کامقصدمسلح افواج کوبدنام اوربیرونی طاقتوں کوخوش کرناہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات