فوجی ترجمان کے بیان پر جواب الجواب دینا مناسب نہیں، وزیر داخلہ
میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی،پاکستان کے ہرسپاہی کی قدر کرتا ہوں،فخر ہے کہ پاک فوج آپریشن رد الفساد کررہی ہے،حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے کام کررہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، سی پیک کومتنازع بنانے کے بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل
اتوار 15 اکتوبر 2017 17:00
(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
ورلڈ بینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا تو کہا گیا کہ فوجی ترجمان تو کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ کشتی کا ایک سوار چپو چھوڑ کر دوسرے کا چپو چلانا شروع کردے تو معاملہ خراب ہوجاتا ہے۔ فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی تو اب سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ قوم اور سپاہیوں کے جذبات کی قدر کرتا ہوں مگر ہمارے بھی جذبات ہیں۔ جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کہی تھی۔ جو بات کہی تو بحیثیت جمہوری کارکن دل دکھنے پر کہی تھی وزیر داخلہ نے کہا آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ حکومت آپریشن ردالفساد کے لئے پیٹ کاٹ کر فنڈز دے رہی ہے۔، حکومت ردالفساد کیلیے پیٹ کاٹ کرپیسے دے رہی ہے، میں پاکستان کے ہرسپاہی کی قدرکرتا ہوں مگرہمارے بھی جذبات ہیں، پاک فوج کی قربانیوں پرنازہے، میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی تاہم معیشت کے حوالے سے بیان کی وضاحت ضروری تھی۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے کام کررہی ہے، ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا، دنیا میں پاکستان کو پانچویں بہترین معیشت کے طور پرتسلیم کیا جارہا ہے اور مایوسی کے سقراط کی طرف نہ دیکھا جائے کیونکہ ان کا کام صرف مایوسی پھیلانا ہے، جوغلط فہمیاں پیداکرناچاہتے ہیں اورہروقت تیلیاں لگانیکوتیاررہتیہیں انھیں مایوسی ہوگی۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کیدرمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے، فوج اورحکومت کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تومعاملہ ختم ہوگیا تاہم جواب الجواب دینا مناسب نہیں، سب پاکستانی گلدستے کی طرح ہیں، پاکستانیوں کے مختلف رنگ اس کی خوبصورتی ہے، نسل یازبان کی تفریق کریں گے توپاکستان کوتقسیم کردیں گے۔احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کومتنازع بنانے کے بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے، کشتی کا ایک سواراپنا چپوچھوڑکردوسرے کا چپوچلائے تومعاملہ خراب ہوتا ہے، سب ایک ہی کشتی میں سوارہیں، مل کرکوشش کریں گے تومنزل پرپہنچیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.