(…نوٹ: یہ آئٹم 16اکتوبر کی صبح سے قبل نشر، شائع یا ٹیلی کاسٹ نہ کیا جائے…)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، لیاقت علی خان اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے، بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا وزیراعظم کا نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کی برسی کے موقع پر پیغام
اتوار 15 اکتوبر 2017 17:01
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہی کی وزارت عظمیٰ کے دور میں چین کے ساتھ وقت کی آزمائش پر پوری اترنے والی پاک چین دوستی کی بنیاد استوارہوئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو ترقی پسند، متحمل، خوشحال اورمحفوظ قوم بنانے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، شہید ملت اورہمارے آباواجداد کے راستے پر چلتے ہوئے انتھک محنت، دیانت،لگن اوراولا العزمی کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.