سجاول میں 200 افراد نے اسلام قبول کرلیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:41

سجاول میں 200 افراد نے اسلام قبول کرلیا
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) سجاول میں 200 افراد نے اسلام قبول کرلیا، سجاول کے قریب بیراج موری پر ایک تقریب میں اہلسنت کے ڈاکٹر نوراحمد شاہ نے گوٹھ خمیسو چوہان کے جوگی برادری کے افراد کو کلمہ پڑھایا،مسلمان ہونے والے دوسوسات افراد میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اس تقریب میں بی آئی ایس پی چیئرمین ماروی میمن ،مملکتی وزیرایازشیرازی اور سابق سینیٹرو ضلعی ناظم شفقت شیرازی نے بھی شرکت کی ،تقریب میں نومسلم افراد میں کپڑے اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے ، حال ہی میں چوہڑجمالی میں بھی قبول اسلام کی اجتماعی تقاریب ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں افراد نے اسلام قبول کیا،