اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا استعمال ہمیشہ مسلم ممالک کے خلاف ہوا،امریکہ نے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا‘ پروفیسر ساجد میر
اقوام متحدہ نے سعودی فوجی اتحاد کو بلیک لسٹ قراردے کر تعصب کا مظاہرہ کیا۔اسے فلسطین، کشمیر، عراق ،شام ، برمااور افغانستان میں ہونے والی مسلمانوں کی اموات کیوں نظرنہیں آتیں‘گفتگو
منگل 17 اکتوبر 2017 18:48
(جاری ہے)
دنیا میں بدامنی اسی دوہرے معیار کا نتیجہ ہے ۔رپورٹ میں غلط اعداد و شمار کا مقصد عوام کوگمراہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کی فورسز یمن میں مقامی لوگوں کی حفاظت کے لے گئی ہیں تاکہ یمنیوںکو حوثی باغیوں کے حملوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے بچوں کے لیے سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال کو تین کروڑ ڈالر کی مدد فراہم کی ہے۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دراصل غیر مسلم استعماری طاقت کا استعارہ ہے، جس میں ایک بھی اسلامی ملک شامل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی پانچ سپر طاقتوں میں ایک بھی اسلامی ملک کا نہ ہونا خود اقوام متحدہ کے منشور پر سوالیہ نشان اٹھاتا رہا ہے کہ جس میں تمام ممالک و بنی نوع انسان میں برابری کی سطح پر حقوق دینے کی بات کی گئی ہے۔ خاص طور پر امریکہ نے اقوام متحدہ کو اپنے مفادات کے لئے جس طرح استعمال کیا ہے، اس سے پوری دنیا میں جنگ کے سائے محیط رہتے ہیں اور جہاں امن نہیں ہے وہاں بے امنی بنیادی وجہ امریکی جارحانہ خارجہ و مالیاتی پالیساں ہیں۔ امریکی جارحیت کا تحفظ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.