اعلیٰ تعلیمی کمیشن میں سرسید احمد خان کے 200ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب
سرسید احمد خان نے برصغیر میں تعلیمی مقاصد کے فروغ کی داغ بیل ڈالی، وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن
منگل 17 اکتوبر 2017 21:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان نے برصغیر میں تعلیمی مقاصد کے فروغ کی داغ بیل ڈالی اور آج اسی کا ثمر ہے کہ پاکستان میں جامعات کی تعداد 188 تک جا پہنچی ہے۔
انہوں نے سرسید احمد خان کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غربت جرائم کو جنم دیتی ہے جبکہ اِن دونوں مسائل کا حل علم پر مبنی معیشت میں مضمر ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ پاکستانی قوم سرسید احمد خان کی احسان مند ہے کہ انہوں نے برصغیر میں جدید تعلیم کو فروغ دینے کیلئے بہترین تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی اور مسلمانان ہند میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرسید احمد خان نے ایک قائد کی حیثیت سے پسماندہ مسلمانوں کو علم کی روشنی کے ذریعے جہالت کے اندھیروں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرسید نے مسلمانوں کو بیدار کیا اور ان کی سمت متعین کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں سرسید کی تعلیمات پر عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیّد احمد مسعود نے سرسید کی زندگی کے نمایاں پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور ان کی کردار سازی میں ان کی والدہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرسید ایک مصلح، ماہرِ تعلیم اور 19 ویں صدی کے اعلیٰ سیاستدان تھے۔ سید اسد اللہ مسعود نے کہا کہ سرسید احمد خان مسلمانوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ انہوںنے کہا کہ سرسید عاشق رسولؐ تھے جنہوں نے جدید تعلیم کی ترویج کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر شیخ محمد علی اور دیگر نمایاں شخصیات نے بھی سرسید احمد خان کی زندگی کے متعدد پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ طلباء کی طرف سے ٹیبلوز پیش کئے گئے اور ایک پینٹنگ مقابلہ کا بھی انعقاد ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.