کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خ ان اچکزئی کا27 اکتوبر جلسہ عام تاج لالا فٹ بال گرائونڈ کا پارٹی ذمہ داران کے ہمراہ دورہ ،جلسہ عام تیاریوں بارے جائزہ لیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خ ان اچکزئی نی27 اکتوبر جلسہ عام تاج لالا فٹ بال گرائونڈ کا پارٹی ذمہ داران کے ہمراہ کیا اور جلسہ عام تیاریوں بارے جائزہ لیا اس موقع پر پارٹی رہنمائوں ، انتظامی کمیٹیوں کے اراکین اور کارکنوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ایک فعال ومنظم تنظیم کے بدولت درپیش چیلنجوں کا پہلے بھی مقابلہ کیا تھا اور آج بھی کرر ہے ہیں تمام تر نا مسا عد حالات کے باوجود پارٹی کارکنوں نے قومی تحریک کے شانہ بشانہ قومی کاز کے حصول کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر جہد مسلسل کی ہے اور یہی ہمارا سر مایہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ27 اکتوبر پشین جلسہ عام انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پشتون اولس کو بار بار دھوکہ دیا گیا اور آج پشتون اولس ان قو توں سے بیزار ہیں اور ان کے اصل چہرے ان پر عیاں ہو چکے ایسے وقت میں جب حکمران پشتونوں کے بنیادی انسانی حقوق سے انکاری ہیں ان کے اتفاق اور ایک وحدت میں پرونے کے مخالف ہیں ان کے معاشی قتل عام میں برابر کے شریک ہیں ان کی زراعت تباہی کے دہانے کھڑی ہے پشتونوں کو شناختی کارڈ تک نہیں مل رہے لہٰذا ہم اور آپ سب کا فرض ہے کہ پشتون اولس اکو ان حالات سے باخبر رکھا جائے اور27 اکتوبر کے جلسے عام میں پشتون اولس کو شریک اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے اس موقع پر صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین، رکن مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابد، عبدالباری کاکڑ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مابت کاکا، ملک رحیم ترین، باری آغا اور دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :