سبی، دن دیہاڑے جیولرز کو لوٹ لیا گیا مذاحمت پر تاجر زخمی، انجمن تاجران کا احتجاج ، سٹی تھانے کے سامنے دھرنا

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سبی دن دیہاڑے دبئی جیولرز کو لوٹ لیا گیا مذاحمت پر تاجر ذخمی ،انجمن تاجران وسبی کے سیاسی قبائلی عمائدین کا احتجاج ،احتجاجا شہر بند کرکے سٹی تھانے سبی کے سامنے دھرنا دے ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سبی شہر جناح روڈ چاندنی چوک کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے دبئی جیولرز کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے کوشش کی اسی دوران دوکاندار ندیم کمار نے مذاحمت کرنے کی کوشش کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مذکورہ تاجر کو زخمی کردیادوکاندار کے مطابق سامنے ہی پولیس اہلکار کھڑے تھے جن کو واقعہ کے بارے میں بتایا تھا لیکن پولیس اہلکار خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے مسلح افراد نے لوٹ مار کر رفوچکر ہوگے جبکہ ذخمی تاجر کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا دکیتی کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی تاہم رات گئے خبر آنے تک کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی مذکورہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی انجمن تاجران سبی کے ملک طارق بنگلزئی۔

(جاری ہے)

سیوام رام دیوان چند کے علاوہ سبی کی تاجر برادری سمیت سیاسی سماجی تنظیموں قبائلی عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کو احتجاجا بند کردیا اور کئی گھنٹوں تک سٹی تھانے سبی کے سامنے احتجاجی دھرنے دیا گیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبی شہر کو چوروں کے ھوالے کردیا گیا ہے پولیس چوروں کو پکڑنے کی بجائے تماشائی کا کردارادا کرتی ہے مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سٹی تھانہ سبی کے ایس ایچ او کو معطل کیا جائے انجمن تاجر ان نے تین دن کے اندر اندر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تین دن شہر مکمل طور پربند رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :