وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:21

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے دی گئی قربانیاں اور جدوجہد قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیوالی کی خوشی کے موقع پر ہم ہندو برادری کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہندو برادری اور دیگر اقلیتوں کے تمام حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی اقلیتی برادری کے نمائندوں کو حکومت اور دیگر انتظامی اداروں میں نمائندگی دے رکھی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :