حکومت ریلیف فراہم کرنے کی بجائے عوام پر مہنگائی کابوجھ ڈال رہی ہے،
معاشی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں سکتا، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر میں مسلسل کمی حکومتی ناکامی کی اصل وجہ ہے، پاکستانی قوم مزید مہنگائی کو بوجھ برداشت نہیں کرسکتی ، کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، پاکستان علمائ کونسل کوئٹہ میں پولیس ٹرک پرخود کش حملہ کی شدید مذمت کرتی ہے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے پاکستان علمائ کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا پنجاب کے عہدیداران سے خطاب
جمعرات 19 اکتوبر 2017 23:16
(جاری ہے)
اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،حافظ محمد امجد،مولانا سید ابوبکر شاہ،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا حسان صدیقی،مولانا عبد المنان عثمانی،مولانا محمد مشتاق لاہوری، مولانا عمر قاسمی،حافظ مقبول احمد ودیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان علمائ کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔
آپریشن رد الفساد کی کامیابی سے خوفزدہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی حکومت براہ راست ملوث ہے۔ حکومت عالمی دنیا کے سامنے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کو مزید تیز کیا جائے۔ملک دشمن عناصر ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا ہوگا۔ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن ہمارے گھر کے اندر گھس آیا ہے۔حکومت ،پاک فوج اور عوام کو متحد ہوکرہر قسم کی بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.