مغوی خاندان کو پانچ سال پاکستان میں ہی رکھا گیا‘ سی آئی اے
امریکہ وہ تمام کوششیں کر رہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں
جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:40
(جاری ہے)
ان افراد کو 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ کارروائی کے بعد ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان مغوی افراد کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا تھا اور اس دوران امریکی انٹیلیجنس کی مدد سے پاکستانی فوج نے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے انھیں بازیاب کروایا۔
گذشتہ ہفتے پاکستانی فوج کے ایک بیان کے مطابق قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کارروائی کے دوران پانچ غیر ملکی مغوی افراد کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بازیاب کروائے گئے افراد میں ایک کینیڈا کے شہری جوشوا بوئل،ان کی امریکی بیوی کیٹلن کولمین اور تین بچے شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے دی جانے والی خفیہ اطلاعات قابلِ عمل تھیں اور ان کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن کامیاب رہا اور تمام مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے۔تاہم سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پاؤمپے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیملی کو پانچ سال تک پاکستان میں رکھا گیا تھا۔اس سے پہلے امریکی اہلکار اپنے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ کہہ چکے ہیں کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں تھے مغوی خاندان کو افغانستان میں ہی رکھا گیا ہو۔مائک پاؤمپے نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ وہ تمام کوششیں کر رہا ہے جس سے افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آ جائیں اور طالبان کو یقین ہو جائے کہ وہ یہ معاملہ میدانِ جنگ میں فتح سے حل نہیں کر سکتے۔اس کے علاوہ مائک پاؤمپے نے ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات کے تناظر میں یہ بھی کہا کہ آئندہ چند روز میں امریکی حکومت 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والی کارروائی کے بارے میں دستاویزات بھی جاری کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.