صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کیا جائے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلاتفریق سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بلدیاتی افسران بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کریں۔ یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے چاروں زونوں کے مشترکہ بلدیاتی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر نے بلدیاتی افسران کوبلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام موجود وسائل اور افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جائے، نکاسی آب کی صورتحال کی بہتری کیلئے سیوریج لائینوں کی تبدیلی اور مین ہولز کی تعمیر و مرمت کے کاموں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے بتایا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر تمام کاموں برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔