ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی امن وامان کے حالات میں بہتری اور معاشی سرگرمیوں پر اس کے مثبت اثرات کی تعریف
جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:41
(جاری ہے)
جمیل احمد نے مزید کہا کہ ان کے اسٹیٹ بینک کے مطالعاتی دورے سے انہیں پاکستان کے مرکزی بینک کے کام کے بارے میں آگاہی اور زری پالیسی کے مسائل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ڈپٹی گورنر کے کلیدی خطاب میں کئی موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ ایک ترقی پذیر ملک کا مرکزی بینک ہونے کی حیثیت سے اسٹیٹ بینک نے خود کو ایک اہم ترقیاتی کردار تفویض کیا ہوا ہے، ملک کے معاشرتی و معاشی اظہاریوں اور مالی شمولیت کی پست سطح کے پیش نظر اسٹیٹ بینک معیشت کے پسماندہ شعبوں مثلاً کاشت کاروں، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں نیز ان کلائنٹس کو جو عقیدے کے معاملے میں حساس ہیں اور جو روایتی اداروں کے ساتھ لین دین نہیں چاہتے، کو قرضوں کی فراہمی کو فروغ دیتا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اکنامک پالیسی ریویو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر فاروق ثاقب نے اسٹیٹ بینک کے فرائض اور مانیٹری پالیسی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے ایس بی پی کے وظائف بیان کرنے کے علاوہ مانیٹری پالیسی اور موجودہ اقتصادی صورتحال اور پالیسی چیلنجوں پر گفتگو کی۔ انہوں نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ یاد رہے کہ نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے ایک وفد نے نومبر 2016ء میں بھی اسٹیٹ بینک کا دورہ کیا تھا۔ آخر میں، ایئر کموڈور عامر بشیر نے کورس کے شرکا کو اہم باتیں سیکھنے کا موقع دینے پر ڈپٹی گورنر کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.