رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان کا بسینگو بشو کا دورہ کیا اور عمائدین بشو کی موجودگی میں 2500فٹ روڈ کا لے آوٹ لیا گیا ، پروجیکٹ دو حصوں میں بنے گا پہلا یوچونگ کیلئے 1ہزار فٹ ہے دوسرااوپر خوواں سے امام بارگاہ تک پندرہ سو فٹ بنے گا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:51

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے بسینگو بشو کا دورہ کیا اور عمائدین بشو کی موجودگی میں 2500فٹ روڈ کا لے آوٹ لیا گیا یاد رہے یہ بسینگو کی تاریخ میں کسی بھی منتخب عوامی نمائدے کا پہلا اے ڈی پی پروجیکٹ ہے جو کہ دو حصوں میں بنے گا پہلا حصہ یوچونگ کے لیے ایک ہزار فٹ ہے دوسرااوپر خوواں سے امام بارگاہ تک پندرہ سو فٹ بنے گا ۔

کل صیح جب رکن اسمبلی بسنگو نالہ پہنچا تو عمائدین اور سرکردگان کی کثیر تعدا د نے انھیں خوش آمدید کہا رکن اسمبلی کے ساتھ ایس ڈی او قمر صاحب اور ٹھکیدار رضوان نے بھی سائیٹ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

عمائدین بسینگو نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اہل علاقہ کی طرف سے شیخ علی محمد ضیاء الدین کے والد محترم حاجی علی نے ایک یاک تحفے کے لیے پیش کئے جیسے کاچو نے شکریہ کے ساتھ واپس کئے اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ انھیں بسینگو نالہ کی پسماندگی کا پوری طرح سے احساس ہے وہ اپنے محدود اے ڈی پی میں سے جو ممکن ہو سکیں اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کریں گے اور ہر فورم پہ ان کے لیے آواز اٹھائیں گے یہ 2500فٹ روڈ بارش کا پہلا قطرہ ہے انشاء اللہ بہت جلد یہاں ترقیاتی کاموں کا مینہ برسے گا آخر میں رکن اسمبلی نے تمام عمائدین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :