فیصل آباد، ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2روزہ برکات شریف سپورٹس میلہ آج شروع ہوگا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2روزہ برکات شریف سپورٹس میلہ آج چک نمبر205ر۔ب وزیر والا میں شروع ہوگا ۔ چیف آرگنائزر طیب گیلانی کے مطابق سپورٹس میلہ میں انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ سائیکل ریس اور وینی پکڑنے کے مقابلہ جات ہونگے ۔ پاک وطن کبڈی کلب ، برکات شریف کبڈی کلب ، عبدالحکیم کبڈی کلب ، غوثیہ کبڈی کلب، اتحاد کبڈی کلب چک جھمرہ اورگیلانی کبڈی کلب 208ر۔

ب کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

سید اطہر گیلانی، منشی حبیب ، اظہر عباس ، مقبول حسین ، شاہد چیمپئین ، فہد حسین اورجارا ڈوگر انتظامیہ کمیٹی میں شامل ہیں افتتاحی روز کے مہمانان گرامی الحاج سعید احمد رندھاوا آف سعودی عرب، مرزا مقصود احمد اور میاں ساجد حسین ہونگے جبکہ فائنل روز کے مہمان خصوصی سابق انٹرنیشنل کھلاڑی ڈی ایس پی ریٹائر ڈچوہدری سعید احمد تتلہ ، سیکرٹری پاکستان کبڈی فیڈریشن محمد سرور رانا،سردار بہادر علی ڈوگر ، رانا افتخار حسین آف 204ر۔ب اور محمد سلیم ڈوگر مینجر فیصل بینک ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں انٹر نیشنل کھلاڑی ارسلان ٹھولو، ناصر گھگا، مولوی عارف پٹھان ، بلا گجر، ماجد ڈوگر ، زبیر بلوچ، اکرام جگا اورعاطف مبین حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :