نیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ،ْ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ،ْخورشید شاہ

ملک میں گالم گلوچ والے سیاستدان نہیں چل سکتے ،ْپارٹیاں بدلنے والے جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی جھوٹی سیاست نہیں کرتی ،ْحکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے کسان تباہ ،فیکٹریاں بند ہورہی ہیں ،ْلوگ آج بھی بیروزگاری سے پریشان ہیں ،ْ اپوزیشن لیڈر کا اجتماع سے خطاب

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج نیا پاکستان بنانے کے نعرے لگ رہے ہیں ،ْنیا پاکستان تو بھٹو نے بنا کردیا تھا ،ْ بلاول بھٹونانا کی سیاست آگے بڑھائیں گے ،ْ ملک میں گالم گلوچ والے سیاستدان نہیں چل سکتے ،ْپارٹیاں بدلنے والے جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی جھوٹی سیاست نہیں کرتی ،ْحکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے کسان تباہ ،فیکٹریاں بند ہورہی ہیں ،ْلوگ آج بھی بیروزگاری سے پریشان ہیں۔

عوامی اجتماع سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بہت سے لوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کربڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ،ْغلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک ٹوٹ گیا۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ لوگ جمہوریت کالبادہ اوڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ،ْوقت بدلنے پر پرندوں کی طرح اڑ جاتے ہیں ،ْپی پی عوام کو اپنا خون دیتی ہے ،ْآپ عوام کا خون پیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرضے لیکر ملک چلانیکی کوشش کی جارہی ہے ،ْجو اپنے ورکرز اور بچوں کو نہیں بچاسکتے وہ قوم کی کیا حفاظت کریں گے۔سید خورشید شاہ ماضی میں سرمایہ کاری نہ ہونا ناکامی ہے ،ْ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے کسان تباہ ،فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، لوگ آج بھی بیروزگاری سے پریشان ہیں،پاکستان قرضے لے کرتباہ ہورہاہے لیکن حکمران ارب پتی بن گئے،یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں حکمران عوام کاخون نچوڑتے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ ہم کولڈ وارکاحصہ بن کرتباہ ہوگئے، 35لاکھ افغانیوں کوہم نے پناہ دی ،دہشت گردی کیخلاف جنگ پرہمارے اربوں روپے لگ گئے۔

انہوںنے کہاکہ گالی کی سیاست نے ملک کوتباہ کردیا،ملک میں گالم گلوچ والے سیاستدان نہیں چل سکتے،انہوں نے کہاکہ مائنس ون پروگرام بہت پرانا ہے ،ْوزیراعظم جب پھنس جاتے ہیں تو معافیاں مانگ کرباہرچلے جاتے ہیں،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں،بھارت مسلم ممالک کوہمار ے خلاف اکسارہاہے،خورشید شاہ نے کہاکہ بلاول بھٹو بہت بڑا لیڈرثابت ہوگا، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو 50سال مکمل کررہی ہے ،ْاگلے ماہ پیپلزپارٹی کو50سال مکمل ہوجائیں گے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پارٹیاں بدلنے والے جھوٹے ہیں، پیپلزپارٹی جھوٹی سیاست نہیں کرتی۔