جامعہ کراچی‘ وائس چانسلر کا اظہار تعزیت

پیر اکتوبر 21:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2017ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار محمد عابد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے انتظامی امور میں ان کی طویل خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد طاہر خان اور جنرل سیکریٹری محمد عارف نے بھی محمد عابد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔