Live Updates

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے

پارلیمانی پارٹی رائے عمران خان کے سامنے رکھیں گے، الیکشن لڑنا یا نہیں حتمی فیصلہ بانی کا ہوگا، پہلی کوشش یہ ہے کہ عدلیہ سے ڈی سیٹ ارکان کو بحال کرایا جائے۔ رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر نثار جٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 7 اگست 2025 22:10

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 07 اگست 2025ء ) رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا واضح رائے ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے، پارلیمانی پارٹی رائے عمران خان کے سامنے رکھیں گے، الیکشن لڑنا یا نہیں حتمی فیصلہ بانی کا ہوگا، پہلی کوشش یہ ہے کہ عدلیہ سے ڈی سیٹ ارکان کو بحال کرایا جائے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست کا احتجاج بانی سے اظہار یکجہتی کیلئے تھا کیونکہ 5اگست کو وہ گرفتار ہوئے تھے۔ ہم نے عمران خان اور کشمیردونوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ لیکن پارٹی قیادت کے گھروں میں چھاپے مارے گئے۔ حکومت نے غیرجمہوری رویہ اختیار کیا۔ اسمبلی میں کشمیر سے متعلق قرارداد پیش ہوئی ، جس پر ہم وہاں پہنچے اور قرارداد کی منظوری میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 14اگست کو اگر پی ٹی آئی کا ورکر قومی جھنڈے کے ساتھ پارٹی جھنڈا اٹھائے تو کیا کوئی مسئلہ ہوجائے گا؟حکومت کی طرف سے مذاکرات اب مذاق رات بن کے رہ گیا ہے۔ مذاکرات بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے نہیں کرنے بلکہ مذاکرات بانی نے کرنے ہیں، پہلے مذاکرات ہوئے چاہتے تھے کہ عمران خان تک رسائی دیں، ہم صرف اتنا کہتے ہیں سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دیں ، بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہتے ہیں ان کو بہت ساری چیزوں کا نہیں پتا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ عدلیہ سے ریلیف ملے،تاکہ ڈی سیٹ ارکان کو بحال کراسکیں، لیکن اگر الیکشن کمیشن اور حکومت نے ہٹ دھرمی جاری رکھی تو پھر پارلیمانی پارٹی کاواضح مئوقف ہے کہ ضمنی الیکشن لڑیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کو کہا ہے کہ ضمنی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ لیکن ہم عمران خان سے ملاقات کرکے ان کے سامنے رائے رکھیں گے اگر انہوں نے کہا کہ تو اس کے مطابق الیکشن پر غور کریں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات