عوام کی خدمت ہمارامشن ہے،رانامحمداسحاق خاں

جمعرات 26 اکتوبر 2017 11:21

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء)رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاںنے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں قدم رکھاہے ،اگر عوام کی خدمت نہ کرسکے تو سیاست کو خیربادکہہ کر گھربیٹھ جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے چونیاں کے نواح موضع ’’ناکی‘‘میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

رانا اسحاق نے سڑکوں‘نالیوں کی تعمیراتی مرمت کیلئے 25لاکھ روپے کی گرانٹ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورِ حکومت میں جتنے بھی ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارامشن ہے اورہمارے دورکے ترقیاتی کام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اس موقع پر چوہدری محمدطارق‘ چوہدری تنویر احمد‘ چوہدری عامر‘ حاجی پرویز احمد‘ ڈاکٹر ریاض احمد‘ چوہدری اورنگزیب ودیگربھی موجود تھے جنہوں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔