علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دو روزہ "کیرئیر ایکسپو" 15 نومبر کو شروع ہوگی

بدھ 1 نومبر 2017 16:48

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں دو روزہ "کیرئیر ایکسپو" 15اور 16نومبر کو منعقد ہوگی۔ ملک کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اوپن یونیورسٹی کے گریجویٹ طلبہ اور دیگر تعلیمی ادارں کے طلبہ و طالبات تحقیق کی بنیاد پر اپنے تیار کردہ پراجیکٹس/ منصوبوں کی نمائش کریں گے۔

یہ نمائش اسلام آباد د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک عمل سے منعقد کی جائے گی۔پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی اور یونیورسٹی کی تاریخ کی سب سے بڑی تقریب ہوگی۔ایکسپو کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اس ایکسپو کے مقاصد میں طلبہ کے تیار کردہ پراجیکٹس کو مارکیٹ تک پہنچانا ،ْ نئی نسل میں کاروباری صلاحیتیں اجاگر کرنا اور فارغ التحصیل طلبہ کو چھوٹے سطح پر کاروبار شروع کرنے کی گائیڈ لائن اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ پرخصوصی توجہ اور اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدا مات کے نتیجے میں 14ریسرچ جرنل شائع کئے اور 24 قومی و عالمی کانفرنسسز منعقد کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ جرنل کی اشاعت اور کانفرنسسز کے انعقاد کا سفر جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :