سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 2 نومبر 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے جمعرات کی صبح وطن واپس پہنچ گئے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں راجہ ظفرالحق، مشاہد اللہ خان، طارق فضل چودھری، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید نے اسلام آباد ایئر پورٹ پران کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف قومی ایئرلائن کی پرواز 786 سے وطن واپس پہنچے ہیں جہاں سے وہ پنجاب ہائوس پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :