پنجاب بھر میں پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات کیلئے رجسٹریشن کا آغازکردیا گیا

جمعرات 2 نومبر 2017 16:04

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے صوبہ بھر میں کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات کیلئے طلباء و طالبات رجسٹریشن کا آغازکردیاہے جبکہ ۱ٓخری تاریخ 30 نومبرمقرر کردی گئی ہے۔پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانات فروری 2018ء میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر طلباء کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال چشتی نے پنجم و ہشتم کے امتحانات میںشرکت کے خواہشمند تمام طلباء کی رجسٹریشن کروانے کیلئے سکولز سربراہان کو مراسلہ جا ری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکول سربراہان اپنے قریبی ایگزامینیشن کلسٹر پر طلبا ء کی رجسٹریشن 30نومبر تک کروا سکیں گے جس کیلئے امیدواروں کی 2تصاویر ، پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور والد کا شناختی کارڈ جمع کروانا لازمی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :