پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ کا راج

موٹروے پولیس نے موٹروے پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

جمعرات 2 نومبر 2017 23:59

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ کا راج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2017ء) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں سموگ کا راج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مضر صحت سموگ نے پنجاب کے بیشتر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سموگ کے باعث موٹروے پر بھی حد نگاہ محض 60 میٹر رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث موٹروے پولیس کی جانب سے ہنگامی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ موٹروے پولیس نے عوام کے نام موٹروے پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔ جبکہ کسی بھی مشکل کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کرنے کی بھی تلقین کی ہے۔

متعلقہ عنوان :