پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے‘جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے، سی پیک کی کامیابی جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے‘خنجراب سے شروع ہونے والا مشترکہ کاروان سی پیک ملک کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا گوادر میں اختتام پذیر ہوگاجس میں چین اور پاکستان کے آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے‘ملک میں جمہوری استحکام ‘قانون نافذکرنے والے اداروں ‘مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ، آج پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جارہا ہے ‘بین الاقوامی میڈیا بھی ہماری کامیابیوں کا اعتراف کر رہا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے ہر روز عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ‘متعدد عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے یہ ہی ہماری اصل کامیابی ہے ،ملک میں امن قائم ‘ ثقافتی سرگرمیاں جاری اورفلم انڈسٹری بحالی کے سفر پر گامز ن ہے

وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاک چین کلچرل کاروان کے حوالے سے تقریب سے خطاب

جمعہ 3 نومبر 2017 22:31

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے‘جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے، سی پیک کی کامیابی جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے‘خنجراب سے شروع ہونے والا مشترکہ کاروان سی پیک ملک کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا 19 نومبر کوگوادر میں اختتام پذیر ہوگاجس میں چین اور پاکستان کے آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے‘ملک میں جمہوری استحکام ‘قانون نافذکرنے والے اداروں ‘مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ، آج پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جارہا ہے ‘بین الاقوامی میڈیا بھی ہماری کامیابیوں کا اعتراف کر رہا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے ہر روز عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ‘متعدد عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے یہ ہی ہماری اصل کامیابی ہے ،ملک میں امن قائم ‘ ثقافتی سرگرمیاں جاری اورفلم انڈسٹری بحالی کے سفر پر گامز ن ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کی شام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاکستان چین کلچرل کاروان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ چین سفارتخانے کے کلچر ل قونصلر یو ای ‘منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) مسعود ملک ‘ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس جمال شاہ ‘پرنسپل انفارمیشن آفیسر سلیم بیگ ‘وزارت اطلاعات کے افسران اور دونوں ممالک کے آرٹسٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس سی پیک کلچرل کاروان کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلوؤں کو اجاگرکرناہے‘سی پیک نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں‘امن کیلئے کامیاب کوششوں کی بدولت آج ہم ثقافتی ترویج کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خنجراب سے شروع ہونے والے کلچرل کاروان میں پاکستان اور چین کے ثقافتی طائفے فن کا مظاہرہ کرینگے‘ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو قومی ورثے اور ثقافت سے آگاہی دیں جوکہ وقت کا تقاضا ہے‘وزارت اطلاعات و نشریات نوجوان نسل کو کلچراور قومی ورثے سے متعلق آگاہی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آرہا ہے‘پاکستان کی ثقافتی ترویج اور مثبت تشخص کیلئے فلم مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا قومی ورثے اورثقافتی اقدار کو زیادہ سے زیادہ اجاگرکرنے میں کردارادا کرے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013میں پاکستان دہشت گردی کا شکار تھا ‘جب مسلم لیگ ن نے اقتدار سنبھالا تو ہر شعبے میں مشکلات تھیں ‘ہر روز دہشت گردی کے کئی واقعات ہوتے تھے ‘ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا ‘ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا ‘لیکن وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کو خوشحال اور پرامن ملک بنائیں گے ‘آج انہی کے ویژن کے مطابق ملک کے اندر دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این سی اے سی پیک کے فروغ کے لئے مختلف ثقافتی سرگرمیوں میں بہت کام کر رہا ہے ‘اس طرح دونوں عوام کے آپس کے رابطو ں سے اقتصادی ترقی مزید مستحکم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پی این سی اے میں ہی چائنیز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں فلموں کی نمائش ہوئی ‘سابق چینی سفیر سن وی ڈونگ کی بھی پاکستان میںدونوں ممالک کے کلچر کے فروغ کے حوالے سے بہت خدمات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کلچرل سرگرمیوں کے لئے وزارت اطلاعا ت و نشریات ‘پی ٹی وی ‘ریڈیو پاکستان نے قومی ورثہ ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی پروگرامات کا انعقاد کیا جس کا مقصد اپنی نئی نسل کو کلچر اور قومی ورثہ سے آگاہی دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پالیسی تیار کی جارہی ہے جس میں فنکاروں اور انڈسٹری کو بحران کے نکالنے کے لئے مراعات ‘آرٹس اکیڈمی ‘فلم سٹوڈیوز ‘ سیکرین ٹوررزم ‘سینما سیکرین کی بحالی کے لئے متعدد اقدامات شامل ہیں ‘بہت جلد یہ پالیسی نافذ العمل ہوگی ۔

چینی سفارتخانے کے کلچرل قونصلر یو ای نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کلچر کارواں کی کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں ‘عوام سے عوام کے رابطوں اور وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ چینی آرٹسٹ نے اس قبل بھی پاکستان میں بلخصوص اسلام آباد اور لاہور میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ‘اپریل کے مہینے میں چائنہ کلچرل سینٹر میں کلچر ل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل مشترکہ کلچرل کاروان کی منصوبہ بندی کی گئی اور آج یہ کاروان رواں کامیابی سے رواں دواں ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کلچر ل تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری ‘فنکار اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی کلچرل سرگرمیوں میں شامل کیا جائے ۔ڈی جی پی این سی اے جمال شاہ نے سی پیک کلچرل کارواں کے اغراض و مقاصد ‘روٹ اور دیگر پہلوئوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔