فیصل آباد: موسم سرما آغازسے انڈے فی درجن 20روپے مہنگے

پیر 6 نومبر 2017 20:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2017ء) موسم سرما آغازسے انڈے فی درجن 20روپے مہنگے ہوگئے ایک درجن انڈے 140 روپے کی ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 10روپے فی کلو سستا ہوگیا آن لائن کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ قبل انڈے فی درجن110سی120روپے درجن فروخت ہورہے تھے موسم مزید سرد ہونے ساتھ ہی انڈے فی درجن140روپے ہوگئے ہیں جبکہ مرغی کا گوشت 155وپے فی کلو میں فروخت ہورہا تھا اب اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 140روپے سے 145روپے فی کلوہوگیاہے۔

متعلقہ عنوان :