موسمیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ گئی ، بحران ستمبر سے شروع ہوا، حکومت کا قومی اسمبلی میں اعتراف
دسمبر تک پانی کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ ہے ، ارسا نے آئندہ دو ماہ میں مزید بحران کی پیش گوئی کر دی، آئندہ دو ماہ تک تمام دریاں کا بہا معمول سے کم ہوگا،آئندہ ربی کے موسم میں پانی کی 20 فیصد قلت کا سامنا ہوگاربیع سیزن کیلئے پانی کی قلت میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے، پانی کی قلت کے باعث ربیع کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ملک کے چار بڑے دریائوں میں پانی کے بہائو میں 9 ہزار 6 سو کیوسک کمی ہوئی ، دریائوں میں اسوقت پانی کا بہائو 48 ہزار 300 کیوسک ہے، جب تک نئے ڈیم تعمیر نہیں ہونگے آبی وسائل کی موجودہ کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا، پارلیمانی سیکرٹری تعمیرات ساجد مہدی کے ارکان کے سوالوں کے جواب
پیر 6 نومبر 2017 20:49
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے مکانات و تعمیرات سید ساجد مہدی نے اراکین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے آگاہ کیا آئینی اداروں کے ملازمین کو جلد رہائش گاہیں الاٹ کی جائیں گی، اس بابت سمری وزیر اعظم کو ارسال کی گئی ہے اور اس پر بریفنگ بھی دے دی گئی ہے ۔
رکن اسمبلی ایاز سومرو نے سوال کیا کہ کراچی میں فیڈرل لاجز میں ایم این ایز کو کمرے نہیں دئیے جاتے ۔ جس پر پارلیمانی سیکریٹری برائے مکانات و تعمیرات سید ساجد مہدی نے جواب دیا کہ وزارت اس پر ایکشن لے گی ۔وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ نے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ملک بھر میں پانی کا بحران ستمبر سے شروع ہوا۔ دسمبر تک پانی کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ ارسا نے آئندہ دو ماہ میں مزید بحران کی پیش گوئی کر دی، آئندہ دو ماہ تک تمام دریاں کا بہا معمول سے کم ہوگا،آئندہ ربی کے موسم میں پانی کی 20 فیصد قلت کا سامنا ہوگاربیع سیزن کیلئے پانی کی قلت میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے، پانی کی قلت کے باعث ربیع کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے،ملک کے چار بڑے دریائوں میں پانی کے بہائو میں 9 ہزار 6 سو کیوسک کمی ہوئی۔ دریائوں میں اسوقت پانی کا بہائو 48 ہزار 300 کیوسک ہے، تاریخی طور پر پانی کا اوسط بہائو 57 ہزار 9 سو کیوسک ہے،جب تک نئے ڈیم تعمیر نہیں ہونگے آبی وسائل کی موجودہ کمی کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.