علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کی تحریک پیدا کی‘ منشاء اللہ بٹ
جمعہ 10 نومبر 2017 15:07
(جاری ہے)
علامہ اقبالؒ کی ولولہ انگیز شاعری، افکار اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد اور فرمودات ہونے کے باوجود ہم پستی کا شکار ہیں اور غریب عوام کو تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، انصاف اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہیں۔
منزل کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹیں تساہل، کرپشن کلچر، غیر منصفانہ احتسابی عمل، میرٹ کی پامالی اور اقربا پروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت، امانت اور دیانت کے سنہری اصول اور قائدؒ و اقبالؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری ، افکار اور فرمودات کسی مخصوص وقت کے لئے نہیں اور ان کی شاعری زمان و مکاں کی قید سے آزاد ہے اور آج ہمیں ان اشعار اور فرمودات سے رہنمائی لینی چاہیئے کیونکہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہماری بقا کا ضامن ہے ۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔ ان کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری سے نہ صرف دنیا کے اربوں مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کو روشنی اور رہنمائی ملتی ہے۔ محنت، امانت اور دیانت کے اصول ہی علامہ اقبالؒ کی شاعری کا نچوڑ ہیں اور ہماری منزل کے حصول کا ذریعہ بھی۔ میرا ایمان ہے کہ محنت، دیانت اور امانت کے زیور کو اگر ہم اپنالیں تو پاکستان قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان ضرور بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عمل میں کوتاہی ہے، ہم تساہل سے کام لیتے ہیں اور یہی ہمارے پیچھے رہ جانے کی وجوہات ہیں۔ محنت، امانت اور دیانت کے سنہری اصولوں کو اپنالیں تو آج اپنی منزل پالیں گے۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کی تحریک پیدا کی اور ان کے خواب کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں عظیم جدوجہد کے نتیجے میں عملی تعبیر ملی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.