مہر محمد فیاض ایم پی اے نے روڈ کے لئے 2کروڑ 84لاکھ 47ہزارروپے کی گرانٹ منظور کروا کر اہل علاقہ کے دل جیت لیے
جمعہ 10 نومبر 2017 17:15
(جاری ہے)
حقلہ پی پی 24 تحصیل دینہ کے نواحی گائوں مدوکالس ، چھنی گجراں تا ساگری 2کروڑ 84لاکھ 47ہزار روپے کی لاگت سے بننے والی 16فٹ چوڑی کارپٹ روڈ کے سنگ ِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔
اس روڈ کو بنے ہوئے تقریباً بیس سال سے زائدکا عرصہ گزر چکا تھا۔روڈ کی حالت اس قدر خستہ ہو گئی تھی کہ پیدل چلنا بھی دشوار تھا۔ مقامی ایم پی اے کو بار بار یاد ہانی کروائی گئی مگر انہوں نے کوئی توجہ نہ دی۔لہذا سہیل ظفر چئیرمین یوسی مدوکالس اور راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی اے حقلہ پی پی25کی پوری ٹیم نے مہر محمد فیاض ایم پی اے حقلہ پی پی 25 سے خصوصی درخواست کی کہ ہم نے اہل علاقہ سے وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آ کر یہ روڈ ضرور بنوائیں گے۔ جس پر مہر محمد فیاض نے اُن کو یقین دہانی کروائی اور خادم اعلیٰ شہباز شریف سے گرانٹ منظور کروا کر اہل علاقہ اور اپنی پوری ٹیم کے دل جیت لیے۔ سنگِ بنیادکے لئے مہر محمد فیاض سے ہی سپیشل درخواست کی گئی۔اہل علاقہ نے اُن کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور تالیوں کی گونج سے کیا۔انہوں نے اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میری ٹیم نے مجھ سے کہا کہ یہ روڈ ہماری درینہ خواہش ہے تو میں نے کہا کہ بے شک حقلہ پی پی 24 میرا حلقہ نہیں ہے مگر یہ لوگ تو میرے چاہنے والے ہیں میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے میرا ساتھ دیا اور کامیابی آپ کے سامنے ہے۔آئندہ بھی مجھ سے جو کچھ ہوامیں آپ کی خدمت کرتا رہوں گاکیوں کہ آپ میرے ہیں اور میں آپ کا ہوں۔اس سے قبل سہیل ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں مہر محمد فیاض ایم پی اے حقلہ پی پی 25کا بے حد مشکور وممنوں ہوںجنہوں نے ہماری درینہ خواہش کو پورا کیا۔ مجھے سیاست میں 17سال ہو چکے ہیں میں کئی سیاست دانوں سے اس روڈ کا مطالبہ کیا کہ یہ روڈ پانچ گائوں کی گزر گاہ ہے مگر کسی نے نہ توجہ دی مگر جب مہر محمد فیاض صاحب سے اس پریشانی کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے اس روڈ کو انٹر نیشنل طرز تعمیر کے مطابق تیار کروانے کی یقین دہانی کرا دی۔تقریباً 3کروڑ روپے اس روڈ کے لئے منظور کروا کر مسلم لیگ ن کی شان کو بڑھاتے ہوئے میری پوری ٹیم اور اہل علاقہ کے دل جیت لئے اور ہم آج ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ جب یہ روڈ تیار ہوجائے گی تب شیان شان استقبال کر کے ان سے ہی اس کا افتتاح کروائیں گے۔ تقریب میں ملک صداقت ،راجہ افرسیاب ، راجہ نوید افضل، سید افتخار شاہ، میاں عتیق ، نعمان خالد ، ظفر یاسین، ماسٹر اکرم وغیرہ اور اہل علاقہ اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ اہل علاقہ اور گرد ونواح سے تشریف لانے والے کثیر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہر محمد فیاض کواین اے 62سے ایم این اے کا الیکشن لڑنا چاہیے اور ہمیں یقین ہے کہ اُن کو ایم این اے بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ہم سہیل ظفر اور راجہ لیاقت کی پوری ٹیم کا تہ دل سے شکر گزار ہیں جن کی خصوصی کوشش سے اس روڈ کا سنگِ بنیاد رکھا گیااورہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں اپنی ووٹ دے کر مہر محمد فیاض کو ایم این اے کی سیٹ پر ضرور کامیاب کروائیں گے۔آخر میں تمام افراد نے مہر محمد فیاض، سہیل ظفر ، راجہ لیاقت زندہ باد اور پاکستان مسلم لیگ ن پائندہ باد کا زور دار نعرہ لگا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.