سی پیک اور سعودیہ کا نیا وژن2030 تک کے اہم منصوبے ہیں، مشاہد حسین سید
مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب متحرک کردار ادا کررہا ہے، میں سعودی ہی نہیں بلکہ پکا پاکستانی بھی ہوں، میڈیا پاکستان کا خوبصورت اور مثبت تشخص دنیا میں اجاگر کرے،پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز میں سعودی عرب ساتھ کھڑا ہے،سی پیک منصوبے میں پوری طرح شامل ہوں گے، گوادر بندرگاہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں گے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا سیمینار سے خطاب
جمعہ 10 نومبر 2017 17:47
(جاری ہے)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل مسلم امہ میں ہی موجود ہے، پاکستان کے ساتھ سعودی عرب سمیت مسلم دنیا کی محبت دیدنی ہے، پاکستانی پارلیمان پر لکھا اور سعودی پرچم پر نقش کلمہ طیبہ اصل رشتہ ہے، پاکستان کا جوہری طاقت بننا، اقتصادی ترقی اور ہر چیلنج میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش تمام چیلنجز میں سعودی عرب ساتھ کھڑا ہے، مسلم امہ کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب متحرک کردار ادا کررہا ہے۔
سی پیک منصوبے میں پوری طرح شامل ہوں گے، گوادر کی بندرگاہ کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں گے، میڈیا سے استدعا ہے کہ پاکستان کا خوبصورت اور مثبت تشخص دنیا میں اجاگر کرے، میں سعودی ہی نہیں پکا پاکستانی بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں ، ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ 1940میں سعودی عرب نے وفد بھیج کر قائد اعظم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا، سعودی عرب نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستانیوں کو مکمل تعاون فراہم کیا،1974میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد سعودی عرب کی کاوش تھی، ایٹمی دھماکوں کے بعد عائد پابندیوں کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کو مفت تیل فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو نیا وژن دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں، سی پیک اور سعودیہ کا نیا وژن 2030ء تک کے اہم منصوبے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.