پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی، اینٹرٹینمنٹ اور ڈیزائن کی منفرد کانفرنس کل منعقد ہو گی

جمعہ 10 نومبر 2017 17:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگریزی زبان و ادب کے زیر اہتمام ٹیکنالوجی، اینٹر ٹینمنٹ اور ڈیزائن کو یکجا کر کے ایک منفرد کانفرنس شعبے کے آڈیٹوریم میں ک،ل ( ہفتہ ) صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں تصویری نمائش اورمختلف فنون کے مظاہرے کے ساتھ ساتھ خصوصی لیکچرز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی، ڈاکٹر طیب حسنین، اکرام اللہ خان، سمیرا ممتاز، عدیل ہاشمی، سارہ زاہد، سعد محمد، شہیر نیازی، زرلیشت فیصل، ارسلا ن احمد، ڈاکٹر احمد بلال اور حمزہ علی عباسی اس موقع پر خطاب کریں گے۔