اسلام آبا د ہائیکورٹ ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کیس میںڈی جی ایف آئی اے سے پیش رفت کی رپورٹ طلب

جمعہ 10 نومبر 2017 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) اسلام آبا د ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد تشہیر کیس میںڈی جی ایف آئی اے سے پیش رفت کی رپورٹ طلب کر لی ہے،اب تک کتنے ملزم گرفتار کیے اور کتنے بیرون ملک فرار ہوئے ،ملزمان کے موجودہ سٹیٹس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ،کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی، ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ،عدالت نے ریمارکس د یے کہ اگر متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روک نہیں سکتے تو ان اداروں کے لیے اتنا بجٹ کیوں مختص کیا جاتا ہے، کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

جمعہ کوملزمان کے موجودہ سٹیٹس کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی ۔ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرا دیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس د یے کہ اگر متعلقہ ادارے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کو روک نہیں سکتے تو ان اداروں کے لیے اتنا بجٹ کیوں مختص کیا جاتا ہے۔

(ع۔ش)اسلام آباد(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ،انسداد دہشتگردی ،عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ،پرویز مشرف کی طرف سے ایڈووکیٹ اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے ضمانتی مچلکے ضبط کر لئے، ضامن کی طرف سے جرمانے کی رقم جمع کرانے کے بعد عدالت نے مچلکے واپس کر دئیے، ضامن مشتاق احمد اور محمد ریاض کی طرف سے 5,5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا ہے، سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔

جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت میں جج شاہ رخ ارجمند نے ملزم پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے ضمانتی مچلکے ضبط کر لئے لیکن بعدازاں ضامن کی طرف سے جرمانے کی رقم جمع کرانے کے بعد عدالت نے مچلکے واپس کر دئیے، ضامن مشتاق احمد اور محمد ریاض کی طرف سے 5,5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا ہے ۔کیس کی سماعت کی ۔پرویز مشرف کی طرف سے ایڈووکیٹ اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم پرویز مشرف کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے ضمانتی مچلکے ضبط کر لئے، ضامن کی طرف سے جرمانے کی رقم جمع کرانے کے بعد عدالت نے مچلکے واپس کر دئیے، ضامن مشتاق احمد اور محمد ریاض کی طرف سے 5,5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا ہے۔ سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :