سعودی عرب ، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 13 نومبر 2017 11:49

سعودی عرب ، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء ) ذرائع کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے فوری امتحان کا نظام ختم کردیا ہے۔ ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد عبداللہ البسامی نے مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو لوگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا چاہئیں گے ان کا فوری امتحان نہیں لیا جائے گا بلکہ انہیں تربیتی کورس کرایا جائے گا۔

البسامی نے مزید کہا کہ اچھی ڈرائیونگ نہ کرنے والے سعودی شہریوں اور ریاست میں مقیم غیر ملکیوں کو لائسنس کی درخواست دینے پر 90 گھنٹے کا تربیتی کورس کرنا ہوگا۔ اس نئی تبدیلی سے اچھی ڈرائیونگ کرنے والے افراد بھی مستثنیٰ نہیں ہونگے تاہم انہیں صرف 30 گھنٹے کا تربیتی کورس کرناہوگا۔ البسامی کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے خواہشمند ایسے افراد کیلئے 120 گھنٹے کا تربیتی کورس مقرر کیاگیا ہے جو ڈرائیونگ سے قطعاً ناواقف ہونگے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سوشل میڈیا کے باخبر ذرائع کے مطابق ڈرائیونگ اسکولوں کے مالکان نے محکمہ ٹریفک سے تربیتی فیس میں ترمیم کی درخواست کی ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ جب تک فیسوں میں اضافہ نہیں ہوگا تب تک ڈرائیونگ اسکولوں کامعیار بہتر نہیں ہوسکے گا۔ جدید تعلیم و تربیت بہتر وسائل اور بجٹ کی فراہمی پر ہی مہیا کی جا سکتی ہے۔ مزید حکومتی ذرائع کو کہنا ہے کہ اسکولوں کے مالکان نے فیسوں میں اضافے کی تجویز ایسے وقت میں پیش کی ہے جبکہ 10 شوال 1439 ھ سے خواتین کو ڈرائیونگ اسکولوں سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مجودہ فیس فی گھنٹے کے اعتبار سے ہوگی۔ 60 تا 70 ریال تک فیس میں اضافے کا امکان ہے۔ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے 50 فیصد تک غیر ملکی ڈرائیوروں سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :