سابق وزیراعظم نوازشریف کی کردار کشی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی،مسلم لیگ(ن)

نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس،نوازشریف کے پیغام کیلئے ڈویژنل سطح پرکنونشن منعقد کروانے کافیصلہ،وزیراعظم کوپیپلزپارٹی سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا،آئینی ترمیم کیلئے بھی نوازشریف کواعتماد میں لیا گیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 نومبر 2017 17:58

سابق وزیراعظم نوازشریف کی کردار کشی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی،مسلم ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 نومبر2017ء) :مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی کردار کشی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ صدرن لیگ نوازشریف کے پیغام کوملک بھرمیں پھیلانے کیلئے ڈویژن کی سطح پرکنونشن منعقد کروائے جائیں گے۔اسی طرح اجلاس میں نوازشریف نے پیپلزپارٹی سے بات چیت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کومینڈیٹ دیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کیلئے بھی نوازشریف کواعتماد میں لیاگیا۔

مزید برآں رائیونڈ میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔جلد پارٹی کاسنٹرل بورڈمیں بنادیاجائے گا۔مسلم لیگ ن کومتحرک کرنے کی مہم شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سب کومعلوم ہے کہ میاں صاحب کوکیوں نکالاگیاہے۔نوازشریف ملک بھرمیں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اتوارکوایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت انتخابات کی بات عمران خان نے کی۔ عمران خان کے علاوہ کسی پارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کی بات نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مردم شماری ہوچکی ہے لہذاقبل ازوقت انتخابات ہونہیں سکتے۔آئینی و قانونی طریقہ موجودہے کہ مردم شماری کے بعدانتخابات کیلئے آئینی ترمیم اور حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔سب جماعتیں مل بھی جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی سب بھی مل جائیں توقبل ازوقت انتخابات نہیں ہوسکتے۔قبل ازوقت انتخابات سے آئینی بحران پیداہوگا۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جوٹی وی پربیٹھ کربریکنگ نیوزکہتے ہیں کہ ن لیگ بھی مان گئی ہے یا ن لیگ نے فیصلہ کرلیااورسوچناشروع کردیاہے۔یہ سب جھوٹ ہے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔پہلے آئین کی کتاب کوپڑھ لیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ سیاست میں ہرپارٹی دوسری سے بات کررہی ہے۔اگرکوئی کہتاکہ ہم بات نہیں کررہے توجھوٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :