خیبر پختونخوا حکومت کا ریپڈ بس منصوبے کے لئے درآمدکی جانے والی 4سو گاڑیوں کو ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے ایف بی آر سے رابطہ

پیر 13 نومبر 2017 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ریپڈ بس منصوبے کے لئے درآمدکی جانے والی 4سو گاڑیوں کو ٹیکسز سے مستثنیٰ قرار دینے کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کیا ہے ریپڈ بس منصوبے پرکام شروع ہو چکا ہے شہر کے مختلف علاقوں میںد س فیصد کھدائی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے صوبائی حکومت نے پشاور ریپڈ بس منصوبے کے لئے چار سو گاڑیاں بیرون ممالک سے درآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے میٹرو منصوبے کے لئے چار سو گاڑیوں کی درآمد کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ کرنے کے لئے ایف بی آر سے رابطہ کیاہے جس میں صوبائی حکومت نے موقف اختیارکیاکہ جس طرح پنجاب حکومت کی طرف گاڑیوں کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قراردیا تھا اس طرح صوبائی حکومت کی گاڑیوںکو بھی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آرنے اس ضمن میں صوبائی حکومت ان سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی ہے کہ ان گاڑیوں کو کون سے ممالک سے درآمد کیا جائے اور یہ گاڑیاں کس ساخت کی ہو گی جس کے بعد حتمی فیصلہ ایف بی آر کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :