پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی پیر 13 نومبر 2017 21:00

پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13نومبر 2017ء) پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ افغان میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات و تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج نے پاک افغان سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو چھوٹے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ کاروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے اور ٹھکانوں کے تباہ ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال عسکری ذرائع سے کسی قسم کی نہ ہی تصدیق کی گئی ہے نہ ہی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :