علامہ اقبال کوئز رننگ ٹرافی 2017 کامکس کالج، پی ای سی ایچ ایس کیمپس نے جیت لی

فکرِ اقبال سے دنیا بھر میں کامیاب انقلابی تحاریک برپا ہوئیں، ڈاکٹر منسوب صدیقی، سمیر میر شیخ، حافظ نسیم الدین پاکستان کوئز سوسائٹی رجسٹرڈ کے تحت مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات سے ڈاکٹر ناصر انصار، سید علی عباس عابدی، کامران سعید و دیگر کا اظہارِ خیال

منگل 14 نومبر 2017 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) علامہ اقبال کی شاعری نے نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا خواب دیا بلکہ دنیا بھر میں ان کے افکار سے کامیاب انقلابی تحاریک برپا ہوئیں۔ طالبعلموں میں کوئز مقابلوں کے ذریعے اکابرین کے کارہائے نمایاں سے نسلِ نو کو آگاہ کرنے کا جو مثبت کام پاکستان کوئز سوسائٹی گذشتہ کئی سال سے انجام دے رہی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز و کالجز سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے گذشتہ روز شاعرِ مشرق کے 141 ویں یومِ ولادت پر منعقدہ پاکستان کوئز سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام علامہ اقبال کوئز رننگ ٹرافی 2017 کے لئے مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات و اسناد سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت چیئرمین ہائیر ایجوکیشن سائنس و ٹیکنالوجی کمیٹی (FPCCI) سمیر میر شیخ نے کی۔

اس موقع پر گریڈ سی انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار، منتظم سید عباس علی عابدی، چیئرمین PQS رجسٹرڈ، حافظ نسیم الدین، جنرل سیکریٹری کامران سعید، پروفیسر ممتاز فاطمہ، ڈاکٹر ایس ایم سعید، سیکریٹری اطلاعات ارم شفیق، نقیب محفل مریم کوثر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدر نشیں سمیر میر شیخ نے نسلِ نو کی بیداری کے لئے فکرِ اقبال کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

حافظ نسیم الدین نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری قرآن مجید کی منظوم تفسیر کا عملی نمونہ ہے۔نواجوانوں کو پیغامِ اقبال سے رہنمائی لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ PQS رجسٹرڈ منتقلی علم کا یہ مشن تنِ تنہا محض اپنی مدد آپ کے تحت تواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے، اگر علم دوست افراد اداروں کی رفاقت میسر آجائے تو اس مثبت کام سے مستفیض ہونے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گریڈ سی انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر ناصر انصار و سید علی عباس عابدی نے اعلان کیا کہ سوسائٹی کی سفارش پر ہم BBA, CA و دیگر کی ماہانہ فیسوں میں 50% تک رعایت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مستحق طلبہ و طالبات بلاجھجک رابطہ کریں ہم میرٹ پر ان کی تمام فیسیں ختم کردیں گے کیونکہ ہمارا مقصد فروغِ تعلیم ہے نہ کہ فروخت تعلیم۔ منصفین کرام پروفیسر ممتاز فاطمہ، پروفیسر نوید پاشا، پروفیسر ثمرین زمان کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج، پی ای سی ایچ ایس کیمپس، کامکس کالج، گلستانِ جوہرکیمپس، گورنمنٹ کالج فار مین -5 ایل نارتھ کراچی، گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک K-، نارتھ ناظم آباد نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور خصوصی پوزیشنیں حاصل کیں۔

علامہ اقبال کوئز رننگ ٹرافی ایک سال کے لئے کامکس کالج پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے حصہ میں آئی۔

متعلقہ عنوان :