تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پزیرہوگیا

ایریا سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انقلاب روس کے وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء پر اثرات‘‘ کے موضوع پر کانفرنس ، بیرونی مندوبین کی شرکت

منگل 14 نومبر 2017 16:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) پشاور یونیورسٹی ایریا سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگیا۔ کانفرنس کا موضوع ’’انقلاب روس کے وسطی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء پر اثرات‘‘ تھا ۔ کانفرنس کا باقائدہ افتتاح وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر محمد آصف خان نے کی ۔ اس موقع پر ڈین آف ارٹس اینڈ ہومنینٹز پروفیسر ڈاکٹر منہاج الحسن ، سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرذولفقار گیلانی ، ڈائیریکٹر ایریاسٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان ، پروفیسر ڈاکٹر اقبا ل تاجک بھی موجود تھے ۔

مقررین نے کہا کہ انقلا ب روس نے ہماری سیاست ، معیشت اور ہماری اجتماعی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کی ہے اس کے علاوہ ہماری ادب اور زبان پر بھی اثرانداز ہوئے ہے ،کانفرنس میں قرزقستان کے ڈاکٹر کارلیگار،کرغزستان کے ڈاکٹر زہرا،ازبکستان کے ڈاکٹربختیار،جامعہ ملاکنڈ کے ڈاکٹر نورلبصرامن ، جامعہ عبدالولی خان کے ڈاکٹر سید ظفرللہ بخشالی کے علاوہ ملک کے دیگر یونیورسٹیز اور کالجز سے ڈاکٹر محمد صادق ژڑک، ڈاکٹر سعود الحسن روہیلہ، ڈاکٹر محمد علی دیناخیل ، ڈاکٹر محمد خان ، ڈاکٹر رفعت سردار، ڈاکٹر انوش خان ، پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان ، ڈاکٹر شازیہ بابر، ڈاکٹر ادریس محسود، رضانعیم ، محمد حسن اور دیگر سکالرز نے مقالے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اسی دوران کانفرنس مندوبین نے اسلامیہ کالج پشاور کا تاریخی دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے مہمانو ں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور تمام مہمانوں کو یونیورسٹی شیلڈز بھی دے دیا ۔ اس موقع پر کانفرنس سیکرٹری کامرا ن خان بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :