پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

منگل 14 نومبر 2017 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی سینٹر فارکلینیکل سائیکالوجی اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لِونگ اینڈ لرنگ کے اشتراک سے ’’عالمی تناظر میں نشے کا جحان ‘‘کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیاجس میں کنسلٹنٹ سائیکالوجسٹ لنکا شائر این۔ ایچ۔ ایس، یوسے ڈاکٹر اقبال نعیم نے بطور تربیت کارشرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پروائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظفر معین ناصر، ڈائریکٹر سینٹر فار کلینیکل سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، مختلف شعبہ جات کے ماہرین، سائیکاٹرسٹ، کلینیکل سائیکالوجسٹ، ماہرین صحت اور طلباو طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ سینٹر کی طلباوطالبات کو مسیحا کا کردار ادا کرنا چاہیے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام اپنے ذاتی مفاد کی پرواہ کیے بغیرکرنا چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثرنے ورکشاپ کے اعراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اوربتایا کہ یہ ورکشاپ منشیات کے استعمال اوراس کے مُضراثرات کو اُجاگر کرنے میں مفید ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :