حکومت کی جانب سے عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ مل گیا

سردی بڑھتے ہی قدرتی گیس گھروں سے غائب، ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

منگل 14 نومبر 2017 23:13

حکومت کی جانب سے عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ مل گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) حکومت کی جانب سے عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ مل گیا‘ سردی بڑھتے ہی قدرتی گیس گھروں سے غائب، ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچ روپے اضافے کے بعد شہر میں ایل پی جی 110 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر 50 روپے اضافے کے بعد 1270 روپے کا ہوگیا، اسی طرح کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد کمرشل سلنڈر 4895 روپے کا ہوگیا ہے ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت بڑھی ہے دوسری جانب صارفین نے ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں قدرتی گیس پہلے ہی گھروں میں ناپید ہوجاتی ہے اور رہی سہی کسر حکومت نے خود ہی پوری کر دی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔