امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسکول پر حملہ، 3 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 23:33

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اسکول پر حملہ، 3 افراد ہلاک
کیلی فورنیا (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع اسکول پر حملہ ہوا ہے۔ امریکی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک اسکول پر نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کا آغاز کر دیا۔ اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

جبکہ کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک پولیس نے حملہ اور کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔ جبکہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے امدادی کاموں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے

متعلقہ عنوان :