ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ‘ایمرجنسی وارڈ ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ہارٹیکلچر اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

ڈی ایچ کیو ہسپتالن میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر

بدھ 15 نومبر 2017 17:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ‘ایمرجنسی میں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات ‘سیکورٹی ‘پارکنگ ‘ہارٹیکلچر اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ تفصیل کیمطابق ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ انہوں نے ہسپتال کے سیکورٹی انتظامات ‘جنرل پارکنگ ‘ہارٹیکلچر ‘صفائی ستھرائی اور ہسپتال میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں زیر تعمیر کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی ری ویپنگ کا عمل بہت جلد مکمل ہو جائیگااور اس ہسپتال میں صحت کی جدید سہولیات باہم پہنچا دی جائینگی جس سے ضلع قصور کے باسیوں کو علاج معالجے کیلئے کسی دوسرے شہر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف عوام کا دکھ بانٹنے اور انکی تکالیف کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور نیک نیتی اور ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :