فیصل آباد،محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام مال شماری کاآغاز ہوگیا ہے، ڈاکٹرمحمدنواز ملک

بدھ 15 نومبر 2017 22:49

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء)محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام ڈویژن میں مال شماری کاآغاز ہوگیا ہے اور اس دوران جانوروں کے صحیح اعدادوشمار حاصل کرنے کے بعدمویشی پال حضرات کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹرمحمدنواز ملک نے بتایا کہ ڈویژن کی 16تحصیلوں میں ٹریننگ کے بعد عملہ نے سروے شروع کردیا ہے اور یہ ٹاسک 30دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے مویشی پال حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ درست اعدادوشمار ہی درج کریں اورمویشی پال حضرات کو خدمت کارڈ کی اہمیت سے آگاہ کریں۔