علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام جشن اقبال کے حوالے سے’’طرحی مشاعرہ‘‘ 22 نومبر کو ہوگا

جمعرات 16 نومبر 2017 14:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایڈوائزری کونسلنگ سروسسز کے زیر اہتمام جشن اقبال کے حوالے سے ’’طرحی مشاعرے‘‘ کا مقابلہ 22 نومبر کو منعقدکیا جارہا ہے۔ مقابلہ راولپنڈی/اسلام آباد کی یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے کیلئے راولپنڈی/اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے خواہشمند طلبہ کو رانا محمد طارق جاوید ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کالجز اور یونیورسٹیز کے سربراہوں سے دو دو طلبہ پر مشتمل ٹیم تیار کرنے اور نامزدگی20 نومبر تک ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر کے آفس جمع کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو شمولیتی اسناد دیئے جائیں گے جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 8ہزار، دوسری پوزیشن پر 6ہزار اور تیسری پوزیشن پر 4 ہزار روپے کیش انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اوپن یونیورسٹی میں 7نومبر کو بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے منعقد ہوئے تھے۔ بیت بازی میں یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 10ہزار، دوسری پوزیشن پر 8ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 6ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے تھے۔ اسی طرح کلام اقبال کے مقابلے میں پہلے نمبر پر آنے والے کو7 ہزار، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 5 ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 3 ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے تھے۔

انہی دونوں ٹیموںنے 9 نومبر کو پاک چائنہ سینٹرمیں منعقدہ بیت بازی اور کلام اقبال کے مقابلے میں بھی پہلا انعام حاصل کیا تھا، اس مقابلے میں ان دونوں ٹیموں کو پچیس پچیس ہزار روپے کے انعامات دیئے گئے تھے۔ خواہشمند طلبہ طرحی مشاعرے سے متعلق مزید معلومات کے لئے 051-9057816یا 051-9057812پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :