اوپن یونیورسٹی سمال سطح پر کاروبار کے فروغ کے لئی" بزنس انکیوبیشن سینٹر" قائم کرے گی

نئی نسل کومعاشرے میں نمایاںکردار ادا کرنے کے لئے خود پر یقین رکھنا اور آوٹ آف باکس سوچنے کی کوشش کرنا چاہئیے، پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 16 نومبر 2017 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمال سطح پر کاروبار کے فروغ اور طلبہ کو دوسروں پر انحصار کی بجائے اپنا روزگار شروع کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے اپنے مین کیمپس میں بہت جلد"بزنس انکیوبیشن سینٹر" قائم کرے گی "اس بات کا اعلان یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ"سٹارٹ اپس کیرئیر ایکسپو" کی اختتامی تقریب میں کیا گیا۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نوجوان نسل بطور خاص اپنے گریجویٹ طلبہ کو سمال سطح پر کاروبار کی جانب راغب کرنے کے لئے ہر سال باقاعدگی سے کیرئیر ایکسپو منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کومعاشرے میں نمایاںکردار ادا کرنے کے لئے خود پر یقین رکھنا اور آوٹ آف باکس سوچنے کی کوشش کرنا چاہئیے یونیورسٹی ایسے ہونہار طلبہ کو بھر پور راہنمائی اور سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ کئیر ایکسپو میں طلبہ کے بزنس آئیڈیاز اور تحقیق کی بنیاد پر ان کے تیارکردہ پراجکٹس واضع ثبوت ہیں کہ ہمارے نوجوان نسل میں پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کا ٹینلٹ موجود ہے بس انہیں مواقع فراہم کرنے کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اِ س کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر سال اپنے گریجوٹ طلبہ کو اُن کے بزنس آئیڈیاز اور تحقیقی منصوبوں کی نمائش کے لئے کیرئیر ایکسپو کے نام سے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی جس میں ملک کے دیگر جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ کو بھی اپنے تیارکردہ منصوبوں کی نمائش کے لئے دعوت دی جائے گی۔

ایکسپو کی اختتامی تقریب میں امریکی سفارتخانے ،ْ نیشنل کمیشن آف ہیومن ڈیولپمنٹ ،ْ سٹیٹ بینک آف پاکستان ،ْ چلڈرن گلوبل نیٹ ورک ،ْ ہیومن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور ایکسپو میں شریک طلبہ کے انٹرویوز کرائے۔ ایکسپو کے سٹارٹ اپس آئیڈیاز میں خوشحال خان نے جبکہ پراجیکٹس میں حیدر ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،ْ وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈرز کو ایوارڈ اور اسناد دئیے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی بامعنی تحقیق پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کو اس جانب راغب کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اوپن یونیورسٹی تحقیق کا متحرک ترین مرکز ہے۔ایکسپو کے سٹارٹ اپس آئیڈیاز میں خوشحال خان نے جبکہ پراجیکٹس میں حیدر ملک نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہیں۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ڈائریکٹر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی کا مجموعی ماحول یکسر بدل دیا ہے ،ْ اب اِس یونیورسٹی میں آئے دن ریسرچ بیسڈ کانفرنسسز منعقد ہورہی ہوتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :