بھارتی فورسزکی تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،

خاتون شہید، نوجوان زخمی پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

بھارتی فورسزکی تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹر پر  بلا اشتعال فائرنگ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے خاتون شہید اور نوجوان کو زخمی کر دیا،پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیکر دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے تیتری نوٹ اور ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں خاتون شہید اور نوجوان زخمی ہوگیا۔ بھارتی فائرنگ کے سبب عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :