عقیدہ ختم نبو ت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو رب نے رسوا کر دیا، آئین میں ترمیم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، عبدالرحمن مکی
حرمت رسولؐ پر ہر مسلمان کی جان قربان ہے،حکمران بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کی بجائے قوم کے جذبا ت کی ترجمانی کریں،قادیانیوں کو اسمبلی میں متفقہ طور پر کافر قرار دیاگیا تھا ،ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کو شامل کرنے کی سازش بھی عدالت نے ناکام بنا دی، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 17 نومبر 2017 20:08
(جاری ہے)
حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ انگریز نے قادیانیت کا فتنہ کھڑا کیا جو پاکستان میں پھیل گیا۔
قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تو اسمبلی سے طے ہوا اور آئین کا حصہ بنا۔مرزائی غیر مسلم اقلیت قرار دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکمرانوں نے آئین کی شق62,63بدلنے کی کوشش کہ تا کہ صادق و امین قیادت سامنے نہ آ سکے۔عقیدہ ختم نبوت پر وار کیا گیاہے۔نواز شریف نے ملک کو لبرل ازم کی جانب لے جانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوا۔ عقیدہ ختم نبوت پر جو وار کیا گیا ہے اس حوالہ سے بھر پور تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017میں انتخابی اصلاحات کی آڑ میں ترمیمی بل پیش کئے گئے جس میں ختم نبوت پر ڈاکہ مارا گیا۔یہ سب ختم نبوت کے مجرم ہیں۔ انتخابی اصلاحات کی کے نام پر مرزائی اور قادیانیوں کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرنا چاہتے تھے۔عدالت نے انکے تمام منصوبے ناکام بنا دیئے۔انہوں نے کہا جب قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا تھا اس وقت ختم نبوت کے مسئلہ پر تمام مکاتب فکر اور اسلامی جماعتوں کا اتحاد ہوا تھا اور سب نے مل کر حلف کے لئے پابند کیا تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے بیرونی طاقتوں کی غلامی کرتے ہوئے ترمیم کی کوشش کی۔قوم نے احتجاج کیا اور اعلان کیا کہ حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان ہے۔اب حکومت کہتی ہے کہ ہم نے بل کو بحال کر دیا ہے۔افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں نے آئین میں ترمیم کے ذمہ دار مجرم کو قوم کے سامنے پیش نہیں کیا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عقیدہ ختم نبوت سے کھلواڑ کرنے والے اور مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے والے مجرم کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو کافرمتفقہ طور پر اسمبلی نے قرار دیا تھا۔یہ ایک مستحکم بل تھا ،اب کسی اسمبلی کو مینڈیٹ نہیں کہ وہ عقائد سے چھیڑ چھاڑ کرے۔قادیانی مسلمانوں میں شامل نہیں بلکہ غیر مسلم ہیں۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر بنا اسی نظریئے پر قائم رہے گا اور نظریئے کو چھیڑنے والے رسوا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کے آغاز کی پیشگوئی
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
-
اڈا کمیر عارف والا روڈ پر40سالہ خاتون مسافر بس کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.