منفی سیاست کرنیوالوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، 2018 کے انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر دیں گے‘شہبازشریف
عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنیوالے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیںکرسکتے،زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کررہے ہیں عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ کی اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 20:46
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بے بنیاد الزامات اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف دشنام طرازی کی سیاست کر رہے ہیں۔ جھوٹ کے منصوعی سہارے کے ذریعے باشعور عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے ۔اس لئے ہر موقع پر جھوٹ بولنے والوں کو ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سچ اور حق ہر قدم پر سرخرو ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے کی کوشش کرنے والے سیاسی عناصر قوم پر رحم کریں۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اسے ہر حال میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی راہ سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے اور منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے نئی مثال قائم کی ہے۔ مخالفین جو مرضی کہتے رہیں ہم عوامی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پرعزم ہیںاورملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے بھرپور جذبے سے کام کر رہے ہیں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہم نے قومی وسائل شفاف طریقے سے قوم پر صرف کئے ہیں۔ زمینوں پر قبضے اور اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کیخلاف واویلا کرتے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگانے والے پہلے اپنے کرپشن آلودہ گریبان میں جھانکیں۔ باشعور عوام جان چکے ہیں کہ شکست خوردہ عناصر کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے اور یہ پاکستان میں انتشار ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں۔ با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹریز عالم داد لالیکا، چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن قومی اسمبلی طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.